جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چیمپئنز ہاکی ٹرافی کیلیے 18 رکنی حتمی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان آج

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔ چیمپئنز ہاکی ٹرافی کیلیے 18 رکنی حتمی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعرات کو مختصر ٹرائلز کے بعد ہوگا۔قبل ازیں پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی نے 2 روزہ ٹرائلز کے بعد 13 نومبر کو 20 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا، قوی امکان ہے کہ ایونٹ میں محمد عمران ٹیم کے کپتان رہیں گے، ہالینڈ میں لیگ کھیل کرگذشتہ دنوں واپس ا نے والے راشد محمود اور رضوان سینئر کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے، چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی جمعرات کو ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں اپنے ساتھی سلیکٹرز ایازمحمود، خالد بشیر، مصدق حسین اور چوہدری محمد ارشد کے ہمراہ قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد بھی موجود ہوں گے،چیمپئنزٹرافی بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں 6 سے 14 دسمبر تک شیڈول ہے، قبل ازیں منتخب20 ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، امجد علی، محمد عمران، محمد عرفان، سید کاشف شاہ، عماد شکیل بٹ، محمد توثیق، راشد محمود، رضوان جونیئر، زوہیب اشرف اور تصور عباس، شفقت رسول، وقاص شریف، عمربھٹہ، دلبراحمد، رضوان سینئر، علی شان، ارسلان قادر، اظفر یعقوب اور رضوان علی شامل ہیں، مظہرعباس، مبشرعلی، ابوبکر، عاطف مشتاق، رانا محمد عمیر، نوحیز زاہد ملک، شان ارشاد، محمد نوید اور محمد عتیق جونیئر اسٹینڈ بائی کھلاڑی ہیں، دریں اثنا کیمپ کمانڈنٹ اور ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ کے مطابق قومی اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی کیمپ اختتام پذیر ہوجائے گا، بعدازاں قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلیے 2 دسمبر کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوجائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…