بیجنگ (نیوزڈیسک )ٹرین کے اندر ایک ایسا سسٹم ہے جو ٹکرا کے وقت نکلنے والی انرجی کو جذب کر سکتا ہے۔چین نے پہلی بار مقدونیہ کے لیے ایک تیز رفتار ٹرین تیار کی ہے ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار اس ٹرین کو صوبہ ہونان میں متعارف کروایا گیا ۔ اس ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے اعلی پیمانے پر تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔ ٹرین کے اندر ایک ایسا سسٹم ہے جو ٹکرا کے وقت نکلنے والی انرجی کو جذب کر سکتا ہے اس ٹرین کو جلد ہی مقدونیا بھیج دیا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں