لاہور (این این آئی/آئن لائن) کستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت اور دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ظہرانے کا اہتمام مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہی کیا گیا ۔ ظہرانے میں پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اورمرکزی رہنمائوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادقی کی جانب سے مہمانون کیلئے طرح طرح کے کھانے پکوائے گئے ہیں ، کھانے میں چکن روست ، چکن بروسٹ شامل ہیں جبکہ ساگ کا سالن بھی بنوایا گیا ہے ۔ ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ چاولوں کے شوقین افراد کیلئے پلاؤ بھی تیار کیا جارہاہے جبکہ مولانافضل الرحمان کی پسند کا میٹھا بھی مینو میں شامل ہے ۔دوسری جانب وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے میں سیاست چھوڑ دوں گا۔اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا لہر اور نیکٹا تھریٹ الرٹ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ کرنے پر بضد ہے۔ پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے اور میں چیلنج کرتا ہوں اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں۔ اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اور اپنے اپنے ابا جی کی کرپشن کا حساب دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائے جانے کی گنجائش موجود ہے لیکن پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی۔ 10 فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگائی گئیں جو کسی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پورے ملک سے کارکنان کے آنے کی دعویدار ہے لیکن پی ڈی ایم 7 ہزار کرسیوں سے کون سا انقلاب، تبدیلی اور حکومت بنانے چلی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 11 پارٹیوں کو 7 ہزار کرسیاں لگانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جبکہ کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر لگا دی ہے۔مینار پاکستان پرعمران خان کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔