جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم میں شریک نہ ہونیوالی اہم سیاسی جماعت نے بھی استعفوں کا عندیہ دے دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر (این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں سندھ حکومت، مرکزی حکومت، سینیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کریں تو جماعت اسلامی بھی استعفوں پرسوچ سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ مارشل لاء نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ پہلے تھا، حکومت نے عوام سے اپناایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم تمام ہی ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی استعفوں پر سوچیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان میڈیا کارکنان کو پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ 8 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اسٹیل مل کے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے یوٹرن کی سنچری مکمل کرلی ہے، وفاقی وزیر شیریں مزاری اعتراف کرچکی ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناوائرس کیخلاف لوگوں کوایک ماسک تک نہیں دیا بلکہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے تعلیمی ادارے بند کردیے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے باہر سے ملا کروڑوں روپے کا فنڈ خود ہڑپ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لا نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…