اسلام آباد(این این آئی)مختلف شہریوں کو رانگ نمبر سے لوٹنے والے گروہ نے کئی شہریوں کا جینا حرام کر دیا‘مختلف نمبرز سے شہریوں سے مختلف حیلے بہانے کر کے ان کے کوڈ لیے جاتے جاتے ہیں اور پھران کے اکاؤنٹ سے پیسے ہڑپ کرلیے جاتے ہیں کچھ شہریوں نے کئی
موبائل نمبرز دیئے ہیں جن سے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے جن میں یہ موبائل نمبر ہیں جن سے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے03187528367‘ 03429627875-شہریوں نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ان نمبرز کے خلاف فوری کارروائی کریں تاکہ سادہ لوح شہری لٹنے سے بچ سکیں –