اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قوی ٹیم سری لنکا کو ٹیسٹ سریز میں 2-1سے شکست دینے کے بعد آئی سی سی کی رینکنگ میں تین درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے 377رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں شان مسعودد اور یونس خان نے تاریخ ساز 242رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے مجموعہ میں بڑے سکور کا اضافہ کیا۔قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچز کی تاریخ کا چھٹا بڑا ہدف عبور کیاہے،
مزیدپڑھیے :سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریزکیلئے7کھلاڑی سری لنکا روانہ
اور مصباح الحق کی بطور کپتانی میں پہلی مرتبہ سری لنکا سے ان کے ہوم گراﺅنڈ میں کامیاب ہو ا ہے۔سریز میں کامیابی کے بعد انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے مطابق پاکستان تیسری پوزیشن پر آ گیاہے۔



















































