اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مسجد میں27سال بعد اذان آذربائیجان کے صدر نے درو دیوار چوم لیے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو (آن لائن) آزربائیجان کے صدر نے آرمینیا سے جنگ جیتنے کے بعد تاریخی مسجد کا دورہ کیا، نگور نوقرہ باغ کی مسجد میں ستائیس سال بعد اذان کی آواز گونج اٹھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے قبضے سے آزادی کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف

نے تاریخی آغدم مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد کے درو دیوار چومے اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کا عزم کیا۔ستائیس سال بعد آغدم مسجد سے گونجنے والی اذان کی آواز قرہ باغ کی فتح کا اعلان بھی ہے، اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے انہوں نے فرط جذبات سے مغلوب ہوکر مسجد کے درودیوار چومے اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔صدر الہام علیوف نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے خانہ کعبہ میں اللہ تعالی سے دعا مانگی تھی کہ وہ انہیں غاصبوں کے قبضے سے اپنی سرزمین آزاد کرانے کی قوت دے، خوش قسمت ہوں کہ اب تباہ حال آغدم مسجد میں کھڑا ہوں اوردعا قبول کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔پچھلے دنوں اٹھائیس سال بعد اس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی گئی اس سے پہلے آرمینیا کے قبضے کے دوران اس مسجد کی بے حرمتی کی جاتی رہی ہے، آذربائیجان نے ایک ماہ طویل جنگ کے بعد نگورنوقرہ باغ سمیت کئی مقبوضہ علاقے آرمینیا سے آزاد کرائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…