جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بابر غوری نے وزیراعظم کو سندھ حکومت کی شکایت لگا دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر غوری نے سندھ حکومت کی شکایت پر مبنی خط وزیراعظم کو لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت افسرشاہی، بدعنوانی اور اقرباپروری میں ملوث ہے اور یہ اس کی شناخت بن چکی ہے۔بابرغوری کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بد انتظامی صوبائی حکومت کی شناخت بن چکی ہے جبکہ سندھ کے عوام کے حقوق مسلسل پامال کئے جارہے ہیں جس کے باعث صوبے کی شہری ا بادی اپنے لئے علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہے۔ بابر غوری نے سندھ حکومت سے شکایت کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی جانب سیصوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا، سندھ پبلک سروس کمیشن پیپلزپارٹی کیسفارشی امیدواروں کو ترجیح دیتا ہے جبکہ پبلک سروس کمیشن کے تمام 10 نمائندے پیپلزپارٹی کی حکومت کیقریب ہیں اور ادارے کے چیئرمین بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے قریبی رشتے دارہیں۔سینیٹر بابرغوری کے خط کے مطابق عام خیال جو شخص بلاول ہاؤس کی سفارش لیکر ئے اسے آ سانی سے ملازمت دی جاتی ہے جبکہ ایم کیو ایم گزشتہ 3 دہائیوں سے شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ہے تاہم خط شہری اور دیہی ا بادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ الطاف حسین پرعوام وقتاً فوقتا اپنے اعتماد کا اظہار کرتے رہے ہیں اور پارٹی شہری سندھ کی نمائندہ جماعت بھی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…