جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بزدار حکومت دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک اور قدم آگے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیاہے -وزیراعلی آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجراء کی پروقار تقریب منعقد ہوئی-وزیراعلی عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس،ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،

سیکرٹری پرائمری وسکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز او رٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیاگیاہے-پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 اور ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی – مریضوں کی سہولت کے لئے آسان طریقہ کاروضع کیا گیا ہے – متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی- تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کر دیا جائے گا- مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا- انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مدینہ کی ریاست بنانے کا جو عزم کیا ہے ہم تیزی سے اس کی جانب گامزن ہیں – پنجاب احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور اب انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء اس امر کا واضح ثبوت ہے -وزیراعلی عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس،ایڈزاو رٹی بی کے مریضوں کے لئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کی-پنجاب کے 36اضلاع میں مجموعی طورپر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے جائیں گے -وزیراعلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں جس نے مجھے اور میری ٹیم کوبیمار اور دکھی انسانیت کی خدمت کی سعادت عطاکی۔ وہ دن دور نہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی- یہ ہمارا عزم ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کر کے دم لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…