پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان میں دنیا بھرکی انٹیلی جنس ایجنسیاں کام کررہی ہیں ،روسی ٹی وی کادعوی

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک) بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند و فرقہ وارانہ تنظمیں چین و پاکستان کی ترقی کو روکنے اور ایران پر خفیہ جنگ مسلط کرنے کی غرض سے بنائی گئیں ہیں، ان میں سے بعض کالعدم تنظیموں کی بھرتیاں ’’ موساد‘‘ اور ’’ سی آئی اے‘‘ ملکر کرتی ہیں۔ اس کا انکشاف روس کے انگلش نیوز ٹی وی چینل ’’ آر ٹی ‘‘ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے ۔ مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کا م کر رہی ہیں ، بلوچستان ایر ان اور افغانستان کے قریب ایک خطرناک علاقہ بن چکا ہے جسے جغرافیائی سیاست میں بھی انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اس پر دنیا کی بیشتر طاقتوں کی نظر ہے کیونکہ بلوچستان تیل اور گیس کی پائپ لائنوں کا چوراہے پر واقع ہے جو وسطی ایشیائی ریاستوں ،ایران ، اور دیگر علاقوں سے آسکتی ہیں۔ جس سے ایران، پاکستان ، چین، ترکمانستان، افغانستان ، بھارت اور وسطی ایشیائی ریاستیں بے تحاشہ فائدہ اْٹھا سکتیں ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان کی اہمیت کی ایک اور بڑی وجہ گوادر پورٹ ہے جو کہ چین کے تجارتی جہازوں کی بحرہند اور افریقہ تک رسائی کا راستہ ہےلیکن تشدد و عدم استحکام بلوچستان میں مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔آر ٹی کی اس تحقیقاتی رپورٹ میں معروف تفتیشی رپورٹر ’ ایرک یسٹر ‘ نے بتایا ہے کہ کچھ بین الاقوامی طاقتیں بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتی ہیں۔ بلوچستان میں کئی دہشت گرد تنظمیں سرگرم ہیں جن میں لبریشن آرمی ،جند اللہ ،بلوچ رپبلکن آرمی اور لشکر طیبہ وغیر ہ شامل ہیں۔ جند اللہ ایک عرصہ سے ایران کو غیر مستحکم کر رہی تھی ، ان دہشت گرد تنظیموں کا ملاپ محض اتفاق نہیں اس کا امریکہ اور مغربی طاقتوں کے مفاد ات سے براہ راست تعلق ہے تاکہ چین کو روکا جا سکے، پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکےاور ایران پر خفیہ جنگ مسلط کی جا سک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…