لاہور (پ ر )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی مذموم حرکتیں قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں -ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ
شان رحمت اللعالمینؐ سرکاری سطح پر منایا جائے گا اورہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ ہر سال مذہبی جوش و خروش، عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا-حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے مختلف تقریبات ہوں گی-رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے اورنبی کریم ؐکی شان کو بیان کرنا کسی کے بس میں نہیں یہ ایک عاجزانہ کاوش ہے-انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں تقریبات جاری ہیں اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔