ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مسلمانوں کی باجماعت نماز پر پابندی لگا دی گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،مرکزی سینئر نائب صدو ر تنویرخان ،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ملک شکیل اعوان ،شہزادوٹوایڈووکیٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمد

یونس ملک،سینئر نائب صدورمہر محمدسلیم ،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدرکراچی محمدسرفراز،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو اورصدرقصور میاںا ویس علی نے کہا ہے کہ آسٹریا میں باجماعت نمازپرپابندی کا انتہائی اقدام تعصب اورنفرت پرمبنی ہے،عالمی ضمیرپوری طاقت کے ساتھ اس فیصلے کو مسترد کردے۔جدیددنیا اِسلام سمیت کسی دین کیخلاف اس قسم کے متعصبانہ، عاقبت نااندیشانہ ،آمرانہ اورانتہاپسندانہ اقدامات کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔آسٹریا نے اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیردیں۔آسٹریاسمیت دنیا کاکوئی ملک مذاہب کے درمیان نفرت کی دیوار تعمیرکرنے کاحق نہیں رکھتا۔آسٹریا حکومت اپنا جانبدارنہ فیصلہ فوری واپس لے ورنہ مسلمانوں میں مزید اشتعال پیداہوگا۔فرانس میں توہین آمیز خاکے منظرعام پرآنے کے بعد آسٹریاحکومت نے اسلام کیخلاف طبل جنگ بجادیا ۔حجاب اوڑھنا مسلمان خواتین اورباجماعت نمازاداکرنامسلمان مردحضرات کابنیادی حق ہے جوسلب نہیں کیا جاسکتا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔مقررین نے مزید کہا کہ دنیاکاکوئی باشعوراورباضمیرانسان آسٹریاحکومت کے حالیہ کالے قانون کیخلاف خاموش نہیں رہ سکتا ۔ فرانس کے بعدآسٹریاکااسلام دشمن اقدام انسانیت پربدترین حملے کے مصداق ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مغربی ملک میں مقیم کوئی مسلمان جانے انجانے میں کوئی غلطی کردے تواس کی سزا  دین فطرت اسلام

کونہیں دی جاسکتی ۔یورپی ملک یادرکھیں وہ اسلام کیخلاف سازشوں کے بل اپنے شہریوں کودائرہ اسلام میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ کافر ملک جس قدر اسلام کودبانے کی سازش کریں گے یہ دین فطرت اس قدر ابھرے گا۔ اسلام نے مسلم خواتین کیلئے پردہ فرض قراردیا ہے لہٰذاء آسٹریا سمیت کوئی ملک ان سے حجاب کاحق نہیں چھین سکتا۔آسٹریااورفرانس کے باشعور عوام اپنے اپنے حکمرانوں کی انتہاپسندی کیخلاف آوازبلندکریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…