اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان انتقال کر گئے قومی پرچم سرنگوں،ایک ہفتے کے یوم سوگ کا اعلان

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

منامہ (این این آئی )بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ادھرملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے اورجمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی

عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے۔84 سالہ شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کی تدفین بحرین میں کی جائے گی۔بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے اورجمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی۔شیخ خلیفہ بن سلمان بحرین کے طویل ترین دورانیے تک وزیر اعظم رہے۔ وہ 1970 میں بحرین کے وزیر اعظم بنے تھے اور اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔شیخ خلیفہ بن سلمان 24 نومبر 1935 کو پیدا ہوئے۔ وزیر اعظم بننے سے قبل وہ سٹیٹ کونسل اور سپریم ڈیفینس کونسل کے بھی سربراہ رہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…