ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بوائے فرینڈ کی وجہ سے ’عاشقی ‘ نہیں کی، پوجا بھٹ

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکار اور فلم ساز پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے بوائے فرینڈ کی وجہ اپنے والد مہیش بھٹ کی رومانوی اور میوزیکل فلم ’عاشقی‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔1989میں ’ڈیڈی‘ سے فلمی سفر شروع کرنے والی 43 سالہ پوجا نے بتایا کہ ان کے چچا مکیش بھٹ نے انہیں 1990 کی شہرہ آفاق فلم میں کام کی پیشکش کی لیکن چونکہ ان کے بوائے فرینڈ نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کریں، لہذا انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی۔پوجا نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں ان کا ایک بوائے فرینڈ تھا، جس سے انہیں بہت پیار تھا۔’میں نے 16 سال کی عمر میں اپنے بوائے فرینڈ سے ملنا جلنا شروع کیا۔17 سال کی عمر میں پہلی فلم ’ڈیڈی‘ کی اور 18 سال کی عمر میں ’دل ہے کہ مانتا نہیں ‘ کی آفر آئی‘۔پوجا کے مطابق، ان کے بوائے فرینڈ نے پہلی فلم بننے کی دوران صبر سے کام لیا اور پھر کہا کہ اگر ’میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو مجھے فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ کسی اداکارہ سے شادی نہیں کریں گے‘۔’ایک رومانوی شخص ہونے کے ناطے میں نے کہا کہ میں پیار کی خاطر کچھ بھی کروں گی۔ پھر مکیش ’ عاشقی ‘ میں کردار کی آفر لے کر میرے گھر آئے لیکن میں نے انکار کر دیا‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…