ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ کو جوبائیڈن کے ہاتھوں بری طرح شکست کا سامنا گیم ہاتھ سے نکل گئی ، ٹرمپ انتظامیہ آگ بگولہ ، بڑا اعلان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 3 امریکی ریاستوں مشی گن، پنسیلوینیا اور جارجیا کے بعد چوتھی ریاست نیواڈا میں بھی کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی ریاست جارجیا اور مشی گن میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے الزامات رد کر دیئے۔

پنسیلوینیا اور مشی گن میں صدرٹرمپ اور ان کے حریف جوبائیڈن کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانونی ووٹ گنیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں، ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتے تومیں جیت جاتا۔صدرٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ الیکشن میں ملی بھگت سیدھاندلی کی گئی، مجھے دھوکہ دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جا رہا ہے، ہمارا مقصد ملک کی سالمیت کو قائم کرنا ہے۔دوسری طرف امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیدن نے کہاہے کہ لوگوں کو خاموش، ستایا یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیدن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ووٹ شمار کیا جانا چاہیئے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہا کہ ہماری جمہوریت ہم سے کوئی چھیننے والا نہیں ہے، نہ اب، نہ ہی کبھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا بہت دور آ چکا ہے، اس نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں اور ایسا کرنے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…