ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کو جیل بھیج دیا گیا‎

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کو 14دن کےجسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ بھارتی نیوز رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پرانے مقدمہ میں گرفتاری بھارتی صحافی کو عدالت پیش یا گیا ، عدالت میں ارنب گوسوامی کی جانب سے ضمانت کی

درخواست دائر کی گئی تھی جس کو عدالت نے جمعے تک کے لیے مؤخر کرتے ہوئے ان کو چودہ روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے متنازعہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو گرفتار کیاپولیس نے انھیں گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیاتھا۔ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ کے ارنب گوسوامیکو2 سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس کیس کی تحقیقات حال ہی میں دوبارہ کھولی گئی ہیں۔ بھارتی اینکر کو 2018 میں 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر انوئے نائک اور ان کی والدہ کو اکسانے کا مبینہ الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اینکر سے ان کے اسٹوڈیو کو ڈیزائن کرنے والے آرکٹیکٹ کی موت میں مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔انوئے نائک نے دو سال قبل اپنی جان لی تھی جس پر ان کی بیوی نے الزام لگایا کہ ارنب گوسوامی نے ان کی فیس ادا نہیں کی تھی، تاہم گوسوامی نے الزام کو مسترد کیا۔انوئے نائک نے علی باغ کے گھر میں ایک نوٹ بھی چھوڑا تھا جس میں انھوں نے موت کا ذمہ دار گوسوامی کو قرار دیا تھا۔دوسری طرف متعدد وزرا کی جانب سے اس گرفتاری کو پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے، مہاراشٹر کے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے اسے ایمرجنسی کی یاد دہانی قرار دیا۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ارنب گوسوامی نے الزام لگایا ہے کہ ممبئی پولیس نے ان کی گرفتاری کے موقع پر ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی،تھپڑبھی مارے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…