اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

صدارتی انتخابات :امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی انتخابات : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات ، ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حوالے سے امریکی سینٹیر برنی سینڈر کی طرف سے ایک پیش سچ ثابت ہو گئی ۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے

تقریباً 10 روز قبل ایک پروگرام میں پیش گوئی کی تھی کہ موجودہ انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ڈالے گئے لاکھوں ووٹوں کی گنتی کے لیے وقت درکار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس زیادہ تر ووٹ ڈاک کے ذریعے کاسٹ کریں گے جبکہ ریپبلکنز ووٹنگ کیلئے پولنگ بوتھ آئیں گے۔دوران پروگرام سینیٹر برنی سینڈر نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ الیکشن کی رات 10 بجے ایسا لگے گا کہ ٹرمپ وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں جیت رہے ہیں جس کے بعد وہ اچانک ٹی وی پر نمودار ہوکر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔لیکن جب دوسرے دن ڈاک کے ذریعے آئے ووٹ گنے جائیں گے تو پتا چلے گا کہ بائیڈن جیت گئے جس پر ٹرمپ شور مچائیں گے کہ دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف گروہوں نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اچانک سب چیزیں رک گئی، یہ دھاندلی ہے۔دوسری طرف اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔امریکی صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…