اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ہنی ٹریپ میں ایک اور بھارتی فوجی پھنس گیا، اہم ترین معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو دے دیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ہنی ٹریپ میں ایک اور بھارتی فوجی پھنس گیا، اہم ترین معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو دے دیں، بھارتی فوج کے ایک اور جوان کا ہنی ٹریپ میں پھنس کر اہم معلومات افشا کرنے کے انکشاف کے

بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی۔بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راجستھان سے بھارت کی انٹیلی جنس نے انڈین آرمڈ فورسز کے سویلین آفس میں تعینات ڈرائیور کوگرفتار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر رام نیواس گورا نامی ڈرائیور نے بھارتی فوج سے متعلق اہم معلومات پاکستان کو فراہم کیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا کا کہنا ہے کہ رام نیواس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے فرضی نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ رکھا اوربھارت کی انتہائی اہمیت کی حامل معلومات انہیں فراہم کرتا رہا، انکشاف کیا گیا کہ رام نیواس نے معلومات فراہم کرنے کے بدلے پاکستانی ہینڈ لک افسر سے رقم کا بھی تقاضا بھی کیا تھا۔گرفتار کئے گئے ڈرائیور سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…