اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ بلیاں، چوہوں پر اپنے پیشاب میں موجود ایک خاص کیمیکل کی مدد سے قابو پاتی ہیں۔ پراگ میں ہونے والی سائنسی کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ جب چوہے کا کوئی بچہ بلی کے پیشاب کے سامنے ایکسپوز ہوتا ہے تو پھر وہ عمر بھر بلیوں کی بو سے چھٹکارا نہیں پاسکتا۔ سائنس دانوں نے کہا ہے کہ بلی میں موجود خاص کمپاوﺅنڈ سے چوہے پر نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔