پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

نئی ہالی وڈ ڈرامہ فلم ‘کوئین آف دی ڈیسرٹ’ کا ٹریلر جاری

datetime 5  جولائی  2015 |

نیویارک (نیوزڈیسک)صفِ اول کی ہالی وڈ اداکار جیمز فرینکو، نکول کڈمین اور رابرٹ پیٹنسن کی ڈرامے سے بھرپور نئی بائیوگرافیکل فلم ‘کوئین آف دی ڈیسرٹ’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور اس فلم کو ہدایتکار وارنر ہرزوگ کی یہ فلم ایک ایسی ذہین برٹش خاتون کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے، جس نے 20ویں صدی کے آغاز میں اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں اور باکمال فیصلوں کی بدولت سب کو حیران کر دیا تھا۔ حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم میں جرٹیوڈ بیل نامی برطانوی سیاح کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے، جو نہ صرف ماہرِ آثارِ قدیمہ تھیں، بلکہ سیاست میں بلا کی مہارت رکھتی تھیں۔ مائیکل بین اور مارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں جرٹ روڈ بیل کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نبھا رہی ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیمز فرینکو اور رابرٹ پیٹنسن سمیت ڈیمیئن لیوس، ہالی ارل، مارک لیوس جونز اور سارا کرائوڈن شامل ہیں۔ صحرائوں کی خاک چھانتی بہادر خاتون کی زندگی کے اتار چڑھائو کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز ڈرامہ فلم 36ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہوئی ہے، جو 15ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…