ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

”بجرنگی بھائی جان”سال کی کامیاب ترین فلم ہوگی’کرینہ کپور

datetime 5  جولائی  2015 |

ممبئی(نیوزڈیسک) فلمی حلقوں میں اس حوالے سے قیاس آرائیاں تو کی جارہی ہیں کہ ”بجرنگی بھائی جان” بولی وڈ باکس آفس پر کامیابیوں کے تمام ریکارڈز توڑ دے گی تاہم فلم کے ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور اس فلم کو پہلے ہی کامیاب ترین فلم تصور کرچکی ہیں۔ممبئی میں ”بجرنگی بھائی جان” کے نئے عید سونگ”آج کی پارٹی” کی لانچنگ تقریب کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور پہلے ہی تصور کر چکی ہیں کہ یہ فلم کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔مذکورہ فلم کے گانے ”سیلفی لے لے”، ”تو چاہیے” اور” بھر دو جھولی میری” پہلے ہی ریلیز کیے جاچکے ہیں اور انھیں شائقین نے بے حد پسند بھی کیا۔مذکورہ تقریب میں کرینہ موجود نہیں تھیں، جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو سلمان نے مذاق میں کہا کہ کرینہ فلم کی کامیابی کا جشن لندن میں اپنے شوہر سیف علی خان اور والد رندھیر کپور کے ساتھ منا رہی ہیں،کرینہ کے خیال میں فلم باکس آفس پر تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اپنی اس فلم کے حوالے سے خاصی پر امید ہیں اور اس سے پہلے بھی کئی مواقعوں پر یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ ان کے خیال میں ”بجرنگی بھائی جان”سال کی کامیاب ترین فلم ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…