اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ کر دیا ہے ۔ ان کی جگہ طارق عباس قریشی کو سی سی پی او لاہور مقرر
کیا گیا ہے۔دوسری جانب کیپٹل سٹی پولیس چیف عمر شیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سی سی پی او کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعودعابدنقوی نے درخواست پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اسی نوعیت کی درخواست کی آئندہ سماعت3نومبرکوکرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کرنی ہے ،مناسب ہوگادرخواست کوچیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے۔جس پر مسٹرجسٹس مسعودعابدنقوی نے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ گریڈ21کاپولیس افسرہی سی سی پی اوتعیناتہوسکتاہے، سی سی پی او گریڈ20کے پولیس افسرہیں لیکن انہیں گریڈ21میں تعینات کیاگیا،پروموشن بورڈ بھی عمرشیخ کی ترقی کی سفارش مسترد کرچکا ہے ۔عمرشیخ نے ترقی نہ ملنے پراسلام آبادہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمرشیخ کی درخواست مسترد کرچکی ہے ،استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔