اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رانا اللہ ، خرم دستگیر ومیت مقامی قیادت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مخالف تحریک PDMکے تحت گوجرانوالہ 16اکتوبر جلسہ میں گیارہ اپوزیشن پارٹیوں نے جلسہ کیا تھا ۔
سابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کے گھر سے پریس کانفرنس کے بعد جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے تو راستہ میں پولیس نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی ، لیگی رہنمائوں نے گاڑی روکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی جس سے پولیس اہلکاروں نے بمشکل پیچھے ہٹ کر اپنی جان بچائی ۔ گاڑی جس پولیس اہلکار پر چڑھائی گئی اس کا نام سب انسپکٹر اصغر حسین ہے، اصغر حسین کی مدعیت میں ارادہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے مدعی سب انسپکٹر اصغر حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ گاڑی میں موجودلیگی رہنمائوں نےارادتاً اسے گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش کی تھی ۔