اسلام آباد(نیوزڈیسک )بلی اور چوہے کے تعلق کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔بلی اور چوہے کا مقابلہ، شکار اور شکاری کی اس جوڑی کے محاورے اور کارٹون مشہور ہیں لیکن چوہا بلی سے ڈرتا کیوں ہے؟محقیقین کے مطابق بلی کے پیشاب میں موجود کیمیکل کی بو چوہے کے لیے خوف کا باعث بنتی ہے۔ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ جب چھوٹے چوہوں کو بلی کے پیشاب میں موجود کیمیکل کی بو سنگھائی گئی تو انھوں نے دیگر چوہوں کی نسبت اپنی باقی زندگی میں بلی کی خوشبو سے کترانے کی کوشش کم کی۔محقیقین نے ان نتائج کو پراگ میں سوسائٹی برائے تجرباتی حیاتیات کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کیا۔اس سے قبل ماسکو میں انسٹی ٹیوٹ آف اکالوجی اینڈ ایوی لوشن نے بتایا تھا کہ بلی کے پیشاب میں موجود یہ مرکب جسے فلیننن کا نام دیا گیا چوہیا میں اسقاط حمل کا باعث بنتا ہے۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر ویرا وزینسکایا کے مطابق بلی کے پیشاب میں موجود اس مرکب کی بو کا نفسیاتی طور پر ردِعمل ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق چوہے میں کیمیکل سونگھنے کی حس کی بدولت جب وہ اس مرکب کی بو سونگھتا ہے تو ردِعمل میں سٹریس ہارمونز کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ڈاکٹر ویرا وزینسکایا کا کہنا ہے کہ چوہے اور بلی کے حوالے سے ہزاروں سال سے ایسی ہی صورت حال سامنے آئی ہے۔اس نئی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جب چوہوں کو ایک خاص عرصے کے دوران اس مرکب میں لے جایا گیا تو انھوں نے اس پر مختلف ردِ عمل ظاہر کیا۔ماہرین نے تجربے کے طور پر ایک ماہ کے چوہے کے بچے کو دو ہفتوں تک بلی کے پیشاب میں موجود اس کیمیل کے گرد رکھا۔ بعد میں جب اس کا ردِعمل دیکھنے کے لیے اسے دوبارہ اسی بو میں لے جایا گیا تو دیگر چوہوں کی نسبت اس نے بھاگنے کی کم کوشش کی۔اسی طرح جو چوہے بلی کے پیشاب کے اردگرد کے ماحول میں پروان چھڑتے ہیں وہ بھی اس بو سے کم بھاگتے ہیں۔ڈاکٹر ویرا وزینسکایا کہتی ہیں کہ بلی کے پیشاب کی بوسونگھنے پر چوہوں کا نفسیاتی ردِ عمل تو شدید ہوتا ہے یعنی ان میں سٹریس ہارمون کا لیول بڑھنا لیکن اس سے چوہوں کا ظاہری رویہ شدید نہیں ہوتا۔یہ رویہ ان کے لیے مددگار بھی ہوتا ہے کیونکہ انھیں انسانوں اور خوراک کے اردگرد رہنا ہوتا ہے اور بلی کا مسکن بھی ایسی ہی جگہیں ہوتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی



















































