پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کیلئے سیاسی بھیک کیلئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں، سابق وزیراعظم فوجی قیادت کیخلاف کیوں بول رہے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف ہرکارے

بھیج کر اپنے اور بیٹی کیلئے سیاسی بھیک کیلئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں،دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت اور جمہوریت دشمن لگنا شروع ہوگئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب آج سے چند ہفتے پہلے آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں 4 دفعہ مارشل لا لگا تھا، آیا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟۔ انہوںنے کہاکہ حزب اختلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے این آر او مانگنے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جوکلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیتا اور دنیا میں پاک فوج کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے نہیں تھکتا،یہ کیسا سیاست دان ہے جو مودی کو گھر بلاتا ہے اور اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جو آرایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…