مریم نواز کے قافلے میں اتنی گاڑیاں ہیں ؟ ان کا راستہ نہ روکا جائے ، پنجاب حکومت کا حکم

16  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم لیڈروں کی 50پچاس گاڑیاں روکنے کا ہمارا کوئی اراد نہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں 50پچاس گاڑیاں جنہیں روکنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ صوبائی وزیر کا کنٹینرز پر شور شرابا کیا جارہا ہے کے حوالے سے کہنا تھاکہ

یہ ہماری مجبوری تھی یہ عوام اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کی حفاظت کیلئے لگائے گئے ۔دوسر طرف گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو،ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کی شرکت کا دعوی ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قائدین جلسہ گاہ تک نہیں پہنچے ہیں لیکن جلسہ گاہ عوام کے ٹھاٹھے مارتے سمند ر سے بھر گئی ہے، جلسہ گاہ میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں جماعتوں کے کارکنان جمع ہو چکے ہیں۔ جبکہ میڈیا اور حکومتی ترجمانو ں کے مطابق اسٹیڈیم میں چند ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں ۔قبل ازیں پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، جبکہ کہا گیا ہے کہ سیاسی ورکرز کو قائل کرنے کیلئے ایک ہفتے تک انتھک کوششیں کی گئیں ہیں ۔ پی ڈی ایم جلسے کیلئے سیکیورٹی پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔گوجرانوالہ جلسے کے موقع پر 3 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سیکیورٹی کو 3 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے نجی 500 سیکیورٹی اہلکار بھی ڈیوٹیسرانجام دیں گے۔ اسٹیڈیم میں 7 داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔دوسری جانب فاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا ، لیکن ان کی طرف سے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا گیا ، جہاں پہلے ہی اس کی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب 20 ہزار رہ گئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن کی اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں ، یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینار پاکستان کا گرانڈ بھی بھر دیا تھا جب کہ ان سب سے مل کربھی اس کا آدھا نہیں ہونا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…