جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گائے کا گوبر سب کی حفاظت کرے گا موبائل ریڈی ایشن سے بچنے کیلئے گوبر کا استعمال کریں بھارتی حکومت کی اپنی عوام کو انوکھی تجویز

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی حکومت کے نمائندے کی جانب سے موبائل فون ریڈی ایشن سے بچنے کے لیے گائے کے گوبر سے تیار کی گئی چپ کا استعمال تجویز کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی سلسلے میں بھارتی جماعت راشٹریہ کمدھینو ایوگ کے چیئر مین ولبھ بھائی کتھیریا کی

جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی۔اس دوران ولبھ بھائی کتھیریا نے گائے کے گوبر کے کرشمات بتاتے ہوئے کہا  کہ گائے کا گوبر اینٹی ریڈی ایشن ہے جس سے بنی اشیا کے استعمال سے مضر صحت ریڈی ایشن سے بچا جا سکتا ہے۔بھارت میں اس وقت ایک مہم کمدھینو دیپ والا ابھیان کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتیو ں  میں گائے کے گوبر کی افادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس سے بنی اشیا کے استعمال کو بڑھاوا دینا ہے۔اس مہم سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران چیئر مین ولبھ بھائی کتھیریا نے مزید کہا کہ گائے کا گوبر سب کی حفاظت کرے گا، گوبر اینٹی ریڈی ایشن ہے اور یہ بات سائنسی تحقیق سے تصدیق شدہ ہے۔ولبھ بھائی کتھیر نیگوبر سے بنی موبائل چپ کی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ گوبر سے بنی یہ چپ موبائل فون سے خا رج ہونے والی مضر صحت ریڈ ی ایشن سے بچائے گی، یہ چپ موبائل فون میں  استعمال کی جا سکتی ہے، جو افراد بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں اس چپ کا استعمال کریں، یہ بیماریوں سے حفاظت فراہم کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…