جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زلزلے کی پیش گوئی کیلئے جانوروں کااستعمال

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں سائنسدانوں نے زلزلے کی پیشگوئی کے لیے اب جانوروں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماڈرن ایکسپریس کی ویب سائٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے مشرقی صوبے جیانگ سو کے دارالحکومت نجینگ میں سائنسدانوں نے چڑیا گھروں اور جانوروں کے پارکوں میں مشاہدے کے مراکز کھولے ہیں۔ان مراکز میں وہ ہزاروں جانوروں کے رویے میں اچانک تبدیلیوں پر نظر رکھیں گے کیونکہ یہ تبدیلیاں مستقبل قریب میں آنے والے زلزلے کی نشاندہی ہو سکتی ہیں۔شہر کے یوھواتائی ضلع میں ایک ماحولیاتی پارک زلزلے کی پیش گوئی کرنے کے لیے قائم کیے جانے والے مراکز میں سے ایک مرکز ہے۔اطلات کے مطابق اس پارک میں 2ہزار مرغیاں، 200 سور رکھے گئے ہیں اور ایک بڑے رقبے پر مچھلیوں کے لیے تالاب بنائے گئے ہیں۔پارک میں کیمرے لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے وہاں کام کرنے والے اہلکار جانوروں کے رویے کا مشاہدہ کرینگے اور اس حوالے سے دن میں دو مرتبہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ زاو بنگ کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار زلزلے سے پہلے جانور تنا کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن اگر صرف ایک مرغی کے رویے میں تبدیلی آتی ہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کوئی مصیبت آنے والی ہے، اس لیے جانوروں کے ایک بڑے گروہ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ایک اور مشاہداتی مرکز ہانگشن چیڑیا گھر میں کام کرنے والے ایک اہلکار شین زیجن کا کہنا تھا کہ زلزلے کی پیش گوئی کرنے کے لیے جانور بھی اتنے ہی موثر ہیں جتنی جدید ٹیکنالوجی ہے۔پرندے تنا کا شکار ہو جاتے ہیں، اگر وہ کتے کی طرح اپنی دم ہلا رہے ہوں تو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ایک عرصے سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جانور مسقبل میں آنے والے زلزلے کے بارے میں خبردار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سنہ 2011 میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ جانور زلزلے سے پہلے زمینی پانی میں آنے والی کیمیائی تبدیلیوں کا شاید پتا لگا سکتے ہیں۔سائنسدانوں کے ایسا خیال کرنے کے پیچھے اٹلی کے علاقے لا ائیکولا میں 6.3 کی شدت کے زلزلے کے آنے سے چند روز قبل مینڈکوں کی جانب سے تالاب خالی کیا جانا تھا۔ایک اور تحقیق کے دوران سنہ 2011 میں پیرو میں 7.0 کی شدت کے زلزلے کے آنے سے تین ہفتے قبل جنگلی جانوروں کے رویوں میں تبدیلی دیکھی گئی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…