ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دبنگ خان شاہ رخ خان کیلئے فلم کی اسپیشل اسکریننگ کرینگے

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی اسپیشل اسکریننگ کا اراہ رکھتے ہیں۔بالی ووڈ کے دونوں حریف خانز شاہ رخ اور سلمان خان کی ناراضی اب دوستی میں بدل چکی ہے جب کہ اب دونوں اداکارسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرسمیت مختلف تقریبات میں بھی ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ بجرنگی بھائی جان“ کی تشہیری مہم کے سلسلے کا پوسٹر بھی سب سے پہلے کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا جس پر دبنگ خان نے انتہائی مسرت کا اظہار کیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی دوستی کو مزید بڑھاوا دینے کے لیے شاہ رخ خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم”بجرنگی بھائی جان“ کی اسپیشل اسکریننگ کاارارہ رکھتے ہیں اور جلد ہی کنگ خان کو خصوصی طور پراپنی فلم دکھانے کا اہتمام کریں گے۔واضح رہے کہ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی کہانی پاکستانی بچی پر مبنی ہے جو غلطی سے بھارت میں رہ جاتی ہے جب کہ فلم عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…