لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سیالکوٹ موٹروے پرپولیس کو ایک اور لڑکی کی ڈیڈ باڈی موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈیڈباڈی پانچ ماہ پرانی ہے جس کی شناخت جویریہ کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفیہ حاملہ ہے اور اسے نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر مارا ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتولہ جویریہ کی
ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ یاد رہے کہ موٹر وے کے اسی روٹ پر گزشتہ ماہ بھی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 2افراد نے ایک خاتون کی اس کے بچوں کے سامنے آبروریزی کی تھی ، واقعہ میں ملوث ایک ملزم شفقت حسین اس وقت پولیس کی حراست میں ہے جبکہ دوسرا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال مفرور ہے ۔