سڈنی۔۔۔آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز سڈنی میں ہونے والے میچ میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ہسپتال میں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ان کے سر پر شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے۔انھیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور پھر فوراً ایمبولنس پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر جاری شیفیلڈ شیلڈ کے اس میچ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
فل ہیوز نے 2009 سے سنہ 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ م?چوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
جنوبی آسٹریلوی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل منیجر ٹم نیلسن نے بتایا: ’سرجری کا نتیجہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹوں سے پہلے نہیں بتایا جا سکتا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ ان کیاہل خانہ اور دوستوں کے تخلیے میں مخل نہ ہوں۔‘انھیں فوراً ہی قریب میں موجود فیلڈروں نے گھیر لیا اور مدد کے لیے اشارہ کیا
ہیوز نے گذشتہ مہینے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ میچوں میں شرکت کی تھی اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھارت کے خلاف پہلے میچ میں کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہوئے تو انھیں موقع دیا جا سکتا ہے۔جب ہیوز کے سر پر گیند لگی تو وہ پہلے گھٹنوں پر جھکے اور پھر منھ کے بل زمین پر گر پڑے۔ انھیں فوراً ہی قریب میں موجود فیلڈروں نے گھیر لیا اور مدد کے لیے امپائروں نے اشارہ کیا۔اس کے بعد انھیں سڈنی کے سنٹ ونسنٹ ہسپتال لے جایا گیا۔فل ہیوز نے 2009 سے سنہ 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہا: ’ہماری نیک خواہشات اور دعائیں فل ہیوز کے ساتھ ہیں۔ ہمیں آسٹریلوی کرکٹ فیملی میں ان کے اہلِ خانہ، ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور دوستوں کا بھی خیال ہے۔‘
انھون نے مزید کہا: ’ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ وہ صحت یاب ہو جائیں۔‘
آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیمین نے ٹوئٹر پر کہا: ’ہماری نیک خواہشات اور دعائیں فل اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وہ بڑے جانباز اور ہونہار نوجوان ہیں۔‘
آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں