لاہور (آن لائن) سینٹ کمیٹی برائے مواصلات کی سربراہ قرة العین مری کی قیادت میں سینیٹرز کے ایک وفد نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا دورہ کیا۔ سینیٹ کمیٹی کا وفد سانحہ موٹروے کے جائے وقوعہ پر کیا جہاں پولیس افسران نے سینیٹ کمیٹی کے ارکان کو
سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینیٹرز قرة العین مری نے ہدایات جاری کیں کہ سانحہ کے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس شاہراہ پر سفر کرنے والے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔