عمرہ مناسک کی بحالی سے قبل  الحرمین انتظامیہ کی طرف سے سخت ’’ایس او پیز‘‘کا اعلان تمام زائرین کو زمزم کیسے فراہم کیا جائے گا ؟ سعودی عرب نے مسلمانوں کو خوشخبری سنادی

25  ستمبر‬‮  2020

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مرحلہ وار عمرہ کی ادائی کی اجازت دینے کے بعد الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے بھی معتمرین کے مسجد حرام میں استقبال کے لیے’’’ایس او پیز‘‘کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الحرمین الشریفین کی

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد مسجد حرام میں آنے والے زائرین کو بہترین اور اعلی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں کرونا جیسی وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرم میں داخل ہونے والے معتمرین میں بخار کی نشاندہی اور کرونا کی علامات کا پتا چلانے کے لیے جدید ترین ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائیگا۔ ان کیمروں کی مدد سے معتمرین کی صحت کے بارے میں جان کاری میں مدد ملے گی اور ان کی روشنی میں انتظامیہ کو مزید حفاظتی انتظامات کرنا ہوں گے۔دیگر ایس اوپیز میں مسجد حرام میں آنے والے عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل ماسک اور سماجی فاصلہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ تمام زائرین کو زمزم پیک شدہ بوتلوں میں فراہم کیا جائے گا۔ عمرہ کے دوران مسجد حرام میں باقاعدگی کے ساتھ طہارت اور جراثیم کش اسپرے کا اہتمام کیا جائے گا۔مسجد حرام کی جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میںکہا ہے کہ مسجد حرام میں عمرہ کے مناسک کی ادائی کے دوران ایس اوپیز میںمزید سختی کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو ’’کوویڈ 19-‘‘سے محفوظ رکھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…