جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کے بانی کو انسانی سوچ کے فارمولے کی تلاش

datetime 3  جولائی  2015
Mark Zuckerberg...Facebook CEO Mark Zuckerberg smiles during an announcement in San Francisco, Monday, Nov. 15, 2010. AP Photo/Paul Sakuma)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے کہا ہے کہ وہ اس سائنسی فارمولے کو سمجھنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے یہ وضاحت کی جا سکے کہ لوگ آخر سوچتے کیسے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مارک زوکربرگ نے ویب سائٹ صارفین کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے، اس دوران عالمی شہرت یافتہ ماہر طبیعات اسٹیفن ہاکنگ کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے زیادہ دلچسپی انسانوں سے متعلق سوالات میں ہے اور وہ یہ جاننے کےلیے بڑا تجسس رکھتے ہیں کہ کیا سائنس کا کوئی ایسا بنیادی قانون موجود ہے جس کی مدد سے انسانوں کے سماجی رشتوں کی وضاحت کی جاسکے اور جو یہ سمجھنے میں مدد دے سکے کہ کوئی انسان کسی دوسرے انسان یا چیز کو کیوں اور کیسے اہمیت دیتا ہے۔فیس بک کے ایک صارف کی جانب سے جب مارک زوکربرگ سے خوشی کی تعریف پوچھی تو انہوں نے کہا کہ لوگ عام طور پر خوشی کو تفریح کے ساتھ ملا دیتے ہیں لیکن ان کے نزدیک وہ سب کچھ جس پر آپ کا یقین ہو، آپ وہ سب کچھ ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر کریں، جنہیں آپ چاہتے ہوں، یہی خوشی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…