اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کی توقع تھی،انسان کی ترقی خود اسے ہی ختم کرنے لگی روبوٹ نے انسان کو قتل کردیا

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی کے واکس ویگن آٹو موبائل مینو فیکچرنگ پلانٹ میں روبوٹ نے ایک شخص کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا نے واکس ویگن کے ترجمان ہیکو ہل وگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص کی ہلاکت فرینکفرٹ سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع ایک پلانٹ میں واقع ہوئی۔ہل وگ نے بتایا کہ اسٹیشنری روبوٹ بنانے والی ٹیم میں شامل ایک 22 سالہ ٹھیکیدار کو روبوٹ نے جکڑ کر ایک دھاتی پلیٹ کے ساتھ مَسل دیا۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی اور اس سلسلے میں روبوٹ کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا جس کی پروگرامنگ، اسمبلی ( آٹو پارٹس جوڑنے ) کے عمل میں مختلف کاموں کو انجام دینے کے لحاظ سے کی گئی تھی۔ہل وگ کے مطابق یہ روبوٹ پلانٹ میں ایک مخصوص جگہ پر آٹو پارٹس کو پکڑنے اور انھیں جوڑنے کا کام کرتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اسی مقام پر ایک دوسرا ٹھیکیدار بھی موجود تھا، جو واقعے میں محفوظ رہا، تاہم انھوں نے مزید معلومات دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ابھی اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…