جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

غلطی ہو گئی، آئندہ تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ کروں گا، وسیم اکرم سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کو سوشل میڈیا پر بعض اوقات انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اس بار وسیم اکرم نے

تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم سب کا مقصد ہے کہ ہم تھوڑی صحت مندانہ زندگی گزاریں، میں بہت جلد 55 سال کا ہو جاؤں گا تو کیا ہوا، کبھی کبھی آپ کوشش کرتے ہیں اور وہ کام کر لیتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہاکہ فیس بک پر انسٹاگرام پر کافی لوگ اپنی رائے بھی قائم کرتے ہیں، ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، ان سے یہ پتہ لگتا ہے کہ تمھاری بیک گراؤنڈ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ مجھے آپ کے بڑوں کا احساس ہوتا ہے، وہ بھی کہتے ہوں گے کہ ہم نے کیا کر لیا۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ کچھ بندوں نے مجھے کہا کہ آپ سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے آگئے، غلطی ہو گئی بھائی جان، اگلی مرتبہ تھری پیس سوٹ، اور اگر یہ بھی پسند نہیں تو گھاگرا پہن لوں گا، بولنے یا لکھنے سے پہلے نہ سوچنا، کلاسک ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…