لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا جہاں پر کئی افراد نے دوستیاں پال رکھی ہیں وہاں پر افیئرز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی کئی دوستیاں آخر کار رشتہ داری میں بدل جاتی ہیں، جن میں سے کئی تو کامیاب ہو جاتی ہیں لیکن کئی کیسز فراڈ نکلتے ہیں۔ ایسا
ہی کچھ کراچی کی لڑکی کے ساتھ ہوا وہ لاہور کے کامران نامی شخص کے ساتھ دوستی کے رشتے میں بندھنے کے بعد ازدواجی رشتے میں بندھ گئی، لڑکی کو کامران نے سہانے خواب دکھائے۔کامران نے اس سے کورٹ میرج کر لی، کامران نے تقریباً ایک ہفتہ اپنی اہلیہ کو اپنے ساتھ ہوٹل میں رکھا لیکن پھر وہ اسے وہیں چھوڑ کر رفوچکر ہو گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کر دی ہے۔ لڑکی کے مطابق کامران شادی کے بعد لاہور لے جانے کی یقین دہانی کرواتا رہا پھر اسے کراچی صدر کے ایک ہوٹل میں لے گیا اور وہاں سے وہ اسے اکیلا چھوڑ کر چلا گیا۔ کامران نے اپنی اہلیہ کا نمبر بھی بلاک کر دیا ہے اس وجہ سے اس سے رابطہ کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ لڑکی نے کہا کہ کامران نے مجھے دھوکے میں رکھا، کامران میرے پاس رکھی گئی رقم بھی لے کر چلا گیا جو میں نے جہیز کے لئے جمع کر رکھی تھی، لڑکی کے مطابق اس کے خاندان والے بھی اس سے ناراض ہیں، متاثرہ لڑکی نے عدالت جانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔