اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی نے کمر توڑ دی ، مزدور رو رہا ،کسان ، اساتذہ پریشان ، ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں،کس کس کا نام لوں؟ فضل الرحمن حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹڈ ہے ، بہت ہوگیا اس کو مزید برداشت کر نے کی گنجائش نہیں ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مزدور رو رہا ہے،کسان پریشان ہے۔

ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں ، اساتذہ پریشان ہے، کس کس کا نام لوں پوری قوم پریشان ہے ،وطن عزیز میں ہر شخص غیر محفوظ ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمائدین چترال اور چترال کی غیور عوام کے جذبہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ طویل عرصہ کے بعد آپکی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔انہوںنے کہاکہ عالمی اقائوں کی غلامی سے آج ہمیں نجات حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہر طبقہ پریشان ہے، نا ہماری زندگیاں محفوظ ہے اور نا عقیدہ محفوظ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارہ ووٹ، ہمارا روزگار کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مزدور رو رہا ہے،کسان پریشان ہے، ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ پریشان ہے، کس کس کا نام لوں پوری قوم پریشان ہے ،وطن عزیز میں ہر شخص غیر محفوظ ہے۔انہوں ے کہاکہ موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹیڈ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر حالت میں ڈنکے کی چوٹ پر کہنا چاہتا ہوں تم نے دھاندلی کی ہے ۔

ہم ان حالات میں سفر کر رہے ہیں، ہمیں ہمارے بڑوں نے غلامی کا درس نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے اداروں کو پر موقع پر ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ تم نے دھاندلی کی ہے،ہم ایسے مائوں کی گود میں پلے ہے جہاں خوف کی کوئی ہوا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم دوسروں پر روعب ڈالنے والے ہے، روب سہنے والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ بہت ہوگیا ہے اب مزید گنجائش نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…