حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد نوازشریف کو گرفتار کرنے کا حکم

15  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔

،22ستمبر کو حاضری کیلئے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دئیے گئے ، اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔نواز شریف کی 4 صفحات پر مشتمل نئی میڈیکل رپورٹ ان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں جمع کروائی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو علاج کے لیے لندن میں رہنے اور سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی تجویز دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجوم والے مقامات پرنہ جائیں، ان کو اپنی عمر، پیچیدہ بیماریوں وجہ سے اور کورونا کے حوالے سے عام آدمی سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے اور ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ معمول کی چہل قدمی جاری رکھیں۔

، وہ ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں، ان کے دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، کورونا کی وجہ سے نواز شریف سمیت کئی مریضوں کے علاج میں خلل آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لیے جلد ہی وقت مقررکیا جائے گا

اور ان کے پلیٹیلیٹس کا علاج دل کی بند شریانیں کھولنے کے عمل کے بعد کیا جائیگا۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت منظور کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر نوازشریف کی 2 ماہ

کیلئے سزا معطل کی تھی۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے بیان حلفی کی بنیاد پر نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد نواز شریف 19 نومبر 2019 کو لندن روانہ ہوگئے تھے اور اب تک وہیں مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…