برلن(نیوزڈیسک)جرمن شہرواکس ویگن میں روبوٹ نے ایک شخص کواس وقت قتل کردیاجب وہ اسے ٹھیک کرنے میں مصروف تھا۔پلانٹ کاملازم روبوٹ کے مختلف حصے جوڑرہاتھاکہ روبوٹ نے اسے دھاتی پلیٹ میں دے مارا۔ملازم کوہسپتال لے جایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔۔ ماہرین کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیاجاتا رہا ہے کہ کمپنیوں کے اس اقدام سے روبوٹس دنیا سے انسانوں کا خاتمہ کر دیں گے۔کمپنی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبوٹ کو مختلف کاموں کے لیے پروگرام کیا جا سکتا ہے، ملازم کی ہلاکت روبوٹ نہیں بلکہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ روبوٹ کو شاید چیزوں کو اٹھا کر دور پھینکنے کے لیے پروگرام کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس نے ملازم کو اٹھا کر پھینکا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں