لاہور (آن لائن) سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سنگین غفلت سامنے آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی تکمیل کو چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود نیشنل ہائی اتھارٹی نے اس عرصے میں روڈ پر سکیورٹی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی اب تک لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو کسی محکمے کے
سپرد کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے مذکورہ سڑک پر پٹرولنگ کے لئے باقاعدہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی کو ایک تحریری خط بھی لکھا تھا لیکن محکمے نے اس سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کو تحفظ کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے یہاں تک کے ادارے کو پٹرولنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں سمیت دیگر سازو سامان بھی فراہم نہیں کیا گیا۔