جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہوواوے آنر 7 لانچ کر دیا گیا

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ہوواوے نے باقاعدہ ایک تقریب میں ہوواوے آنر 7 کو متعارف کرا دیا۔ یہ اپر مڈ رینج سمارٹ فون ہے جس کی باڈی میٹل کی ہے۔ یہ ایلومینیم ایلوئے سے بنا ہے اور سلور، گولڈ اور ڈارک گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ہوواوے آنر 7 کی سکرین 5.2 انچ 1080p ہے۔اس میں ہوواوے کا اپنا بنا ہوا کرین 935(Kirin 935) چپ سیٹ ہے۔اس میں چار کورٹیکس اے 53 کور کی کلاک سپیڈ 2.2 گیگا ہرٹز ہیں جبکہ دوسری چار کورٹیکس اے 53 کی کلاک سپیڈ 1.5 گیگا ہرٹز ہے۔ اس سمارٹ فون کا جی پی یو Mali-T628اور ریم 3 جی بی ہے۔ابھی یہ تو نہیں معلوم کہ یہ چپ سب سے تیز رفتار ہے تاہم اتنا یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ 1080p ویڈیو کو آرام سے چلا سکتی ہے۔ آنر 7 کا رئیر کیمرہ 20 میگا پکسل ہے جس میں فیز ڈیٹیکشن اے ایف، ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اورسفائر پروایکٹیو گلاس ہے۔ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔آنر ساتھ کے بارے میں پہلے سے خبریں آ چکی تھیں کہ یہ فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فنگر پرنٹ سکینر مین کیمرہ کے بالکل نیچے ہے۔دوسری تفصیلات میں 3100 ایم اے ایچ کی بیٹری، تیزرفتار چارجنگ اور اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ کے ساتھ ایموشن 3.0 لانچر ہے۔ ہوواوے اپنے سمارٹ فون آنر 7 کو 3 ورژن میں متعارف کرا رہا ہے۔ سنگل سم 16 جی بی سٹوریج کے ساتھ 320 ڈالر کا ہے۔ ڈبل سم ورژن کے لیے قیمت میں 35 ڈالر کا اور اضافہ کر لیں، یعنی 355 ڈالر، جبکہ ڈبل سم 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ آنر 7 کی قیمت 400 ڈالر ہے۔تمام ورژنز میں ایل ٹی ای، کیٹ 6 کنکٹیویٹی اور این ایف سی شامل ہے۔ آنر 7 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں، یہ سمارٹ فون چین میں 7 جولائی کو سٹورز کی زینت بن جائے گا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…