پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کم عمری کی شادی سے متعلق آج بھی 90 سال پرانا قانون لاگوہے

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان میں کم عمری کی شادی کے حوالے سے آج بھی 90 سال پرانا 1929 ء کا قانون لاگو ہے جس میں اس قانون کی خلاف ورزی پر ایک ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے قانون کی رو سے شادی کے لیے کسی بھی لڑکی کی عمر16 سال مقرر ہے۔اس قانون کو موجودہ وقت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والے سوشل ورکرز سمجھتے ہیں کہ اس قانون میں

سقم موجود ہیں۔ جو کم عمری کی شادی روکنے میں رکاوٹ ہیں کم عمری کی شادی کے مضمرات اور بچیوں کو اس سے بچانے کے لیے جدوجہد کرنے والی سوشل ورکر ثمرین مینگل سمجھتی ہیں کم عمری کی شادیاں روکنے کے لیے اس قانون میں ترمیم ناگزیر ہے ثمرین کے بقول، ہمارے بہت سے مسائل جن میں گھریلو تشدد اور ناچاکی شامل ہیں، ان کی ایک بڑی وجہ کم عمری کی شادی ہے ثمرین سمجھتی ہیں کہ،چونکہ ہمارے ہاں تعلیم کی شرح بھی کم ہے اور اکثر خواتین پڑھی لکھی نہیں ہوتی ہیں اس لیے انہیں  کم عمری کی شادی کے مضمرات سے آگاہی نہیں ہوتی ہے ثمرین مینگل کے مطابق،ہم چاہتے ہیں کہ اس قانون میں ترمیم ہو اورشادی کے لیے لڑکی کی عمر کی حد اٹھارہ سال کی جائے ثمرین نے ایک مشاہدہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شبانہ (فرضی نام)ایک چھوٹی بچی تھی جب وہ ہمارے سنیٹر میں فنی تربیت حاصل کرنے آتی تھی۔ وہ بڑی دلچسپی سے کشیدہ کاری کی تربیت حاصل کررہی تھی کہ مجھے خبر ملی اس کی شادی ہونے والی ہے ثمرین کے بقول،یہ خبر میرے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھی کیونکہ میں جانتی تھی کہ لڑکی کی عمر صرف 14 سال ہے ثمرین نے اس شادی کو روکنے کے لیے لڑکی کے والدین سے بات کی اور انہیں یہ قدم نہ اٹھانے کے لیے کہا تاہم لڑکی کے

والدین کا موقف تھا  چونکہ وہ غریب لوگ ہیں اس لیے اگر دوبارہ کوئی رشتہ نہیں آیا تو اس کی شادی نہیں کرسکیں گے ثمرین کے مطابق،سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی میں اور دوسرے لوگ اس شادی کو نہیں روک سکے ثمرین نے بتایا کہ،شبانہ کی شادی تو ہوگئی لیکن جب زچگی کا وقت آیا

تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی اور اس کے بچے کی جب ولادت ہوئی تو اس کے بعض اعضا مکمل نہیں تھے ثمرین سمجھتی ہیں کہ یہ ایک شبانہ کی کہانی نہیں بلکہ بلوچستان کے دیہات میں آج بھی ایسے واقعات ہورہے ہیں کیونکہ وہاں تو ان کو آگاہی دینے والا بھی کوئی نہیں ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقو ق میں شیری رحمان نے رپورٹ پیش کی تھی کہ بچیوں کی کم عمری میں شادیوں کے

حوالیسے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پرہے۔شیری رحمان کی رپورٹ کے مطابق ،پاکستان میں 21 فیصد لڑکیاں 18 سال کی عمر کو پہنچنے سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں۔ ادھر سندھ کی حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے تحت خود قانون سازی کرکے شادی کی عمر 18 برس تک کردی ہیدوسری جانب شادی کی عمرمیں تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنے والے ادارے بلوچستان ہیلتھ اینڈ رورل

ڈویلمپنٹ کے ضیا بلوچ سمجھتیہیں کہ قانون سازی میں مسائل کا سامنا ہے۔ ‘ممبران پارلیمنٹ اس بات سے متفق ہیں کہ یہ ایک مسئلہ ہے تاہم انہیں اس حوالے سے بہت سے چیزیں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اس میں سکول ڈراپ آٹ ،شرح اموات،ایکسچینج میرج اور بی فور برتھ میرج کے مسائل بھی شامل ہیں۔’  ضیا نے بتایا کہ بلوچستان میں ہر ایک لاکھ بچیوں میں سے چودہ سو دوران زچگی فوت ہوجاتی ہیں

جس کی ایک بڑی وجہ کم عمری کی شادی بھی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت کی مشیر برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بشری رند نے کہا کہ ان کی حکومت اس بل کو پاس کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ،کم عمری کی شادی کے بل کے حوالے سے ہم نے کام شروع کردیا ہے اور اس حوالیسے ہماری ایک دو میٹنگز بھی ہوچکی ہیں۔ بشری رند نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں

موجود اپوزیشن کو قائل کریں تاکہ یہ بل متفقہ طور پر پاس ہوجائے کیونکہ اس سے قبل یہ دو مرتبہ مسترد ہوچکا ہے۔  ثمرین اوراس جیسی دوسری خواتین سمجھتی ہیں کہ کم عمری کی شادی کی روک تھام نہ ہونے سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بچیوں میں نفیساتی مسائل آئے روز بڑھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…