کراچی(این این آئی)بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمات میں پیشی کے موقع پر کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کا کارکن، ملزم اسلم گر کر بے ہوش ہو گیا۔بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔اسی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما قمر منصور اور دیگر ملزمان بھی عدالت پہنچے۔ایم کیو ایم کا کارکن ملزم اسلم بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں گر کر بیہوش ہو گیا، ملزم بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں پیشی پر آیا تھا۔