لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے باضابطہ طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کی تعیناتیاں شروع کر دیں، پہلے مرحلے میں 10سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے
لئے 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کو سیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب اور سیکرٹری نذیر احمد گجانہ کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج جبکہ اجمل بھٹی کوسیکرٹری صحت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،رانا عبید انور سیکرٹری خزانہ،شعیب اقبال سید سیکرٹری پی اینڈ ڈی،راجہ خرم شہزاد سیکرٹری بلدیات،لیاقت علی چٹھہ سیکرٹری ہاؤسنگ،ثاقب علی عطیل سیکرٹری زراعت،نوشین ملک سیکرٹری سروسز جبکہ آفتاب احمد پیرزادہ سیکرٹری لائیوسٹاک فرائض سر انجا م دیں گے۔