لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا ۔ عدالت شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر باقاعدہ سماعت جمعہ کو کرے گی ۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن شہباز شریف کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس پر سماعت کریں گے ۔نیب کی جانب سے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ میں احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت 16ملزمان
کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے جس میںشہباز شریف ،سلمان شہباز ،حمزہ شہباز، رابعہ شہباز ،نصرت شہباز ، نثار احمد ،شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق ،آفتاب محمود ،محمد عثمان ،طاہر نقوی،قاسیم قیوم ،فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں جن میںشاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں۔ریفرنس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔