جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ رخ کوفلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں مشکلات کا سامنا

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی ہیں۔شاہ رخ خان کا ایک ایونٹ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے ہدایت کار روہت شیٹی وقت کے بہت زیادہ ہی پابند ہیں جس کی وجہ سے وہ فلم میں بڑی مشکل سے اداکاری کر پا رہے ہیں۔شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حساب سے کام کرتے ہیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ وقت کے پابند ہیں جبکہ دیگر لوگوں کے مطابق وہ وقت کے پابند نہیں۔شاہ رخ کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ روہت شوٹنگ پر وقت سے 5 یا 10 منٹ پہلے پہنچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا انہیں کرنا پڑتا ہے۔روہت شیٹی اور شاہ رخ خان اس سے قبل فلم چنائے ایکسپریس میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم”دل والے“ میں شاہ رخ کے ساتھ کاجول، ورون دھون، کریتی سنن، اور ونود کھنہ بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔دل والے اس سال 18 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…