پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے کل تک موجودہ حکومت ،ایران ،سعودیہ صلح کرانے کے دعوے کر رہی تھی لیکن آج اسی حکومت کی سعودی عرب سے صلح کیلئے آرمی چیف کو ریاض جانا پڑا ، معروف صحافی موجودہ صورتحال پر کھل کر بول پڑے‎‎

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نےکشمیر اور فلسطین ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں ان مظالم کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے ۔ معروف صحافی مرزا اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کےظلم و ستم،

بابری مسجد کی جگہ مندر کا قیام ، اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے معاملے پر پاکستان تنہا دکھائی دیا جس کی بڑی وجہ کچھ برادر اسلامی ممالک کا بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تجارتی مفادات کو ترجیح دینا ہے۔ او آئی سی کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اپنی آواز بلند کرے لیکن اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو مسلمانوں کا او آئی سی پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اور عرب ممالک کی جانب سے حمایت حاصل نہ ہونے پر حکومت شدید دبائو کا شکار ہوئی جس کی نشان دہی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان سے ہوتی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ سعودی عرب کی مخالفت اور برادر عرب ممالک کو ناراض کئے بغیر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ افسوس کہ کل تک موجودہ حکومت ،سعودی عرب اور ایران میں صلح کرانے کے دعوے کررہی تھی لیکن آج اُسی حکومت کی سعودی عرب سے صلح کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو سعودی عرب کا دورہ کرنا پڑ ا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…