اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشمیر پر پاکستان کے موقف کا ساتھ کیوں نہ دیا ، پاکستان سعودی تعلقات میں سرد مہری ، آرمی چیف سعودیہ عرب کو کیا پیغام دیں گے ؟ تہلکہ انگیز انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے تعلقات شکوک کا شکار ہو گئے تھے ، ان حالات میں آرمی چیف کا سعودی عرب کا دورہ ضروری تھا، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی پکی ہے اور وقتی مسائل اس دوستی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ، دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر گزارا مشکل ہے،

آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب وقتی غلط فہمیاں ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عسکری امور کے ماہرجنرل(ر)طلعت مسعود نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب ضروری تھا کیونکہ دونوں  ممالک کے درمیان شکوک و شہبات پیدا ہو گئے تھے ، پہلے او آئی سی کے معاملے پر پھر ہمارے وزیر خارجہ کے بیان کے بعد تعلقات میں خاصی سرد مہری آگئی تھی ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہے بھی ہیں ، دیگر معاہدے ہیں جو بہت اہمیت کے حامل ہیں ، اب امید ہے کہ ان کو ٹھیک کر لیا جائےگا ۔ ائیر مارشل (ر)مسعود اختر نے کہا ہے کہ جو حالات ہیں سعودی عرب کا ہمارے بغیر گزاراہ مشکل ہے اور ہمارے سعودی عرب کے بغیر گزاراہ مشکل ہے ، پاکستان کو شکایت تھی کہ سعودی عرب نے کشمیر پر ہمیں سپورٹ نہیں کیا جس کے بعد تعلقات میں تھوڑی سرد مہری آگئی تھی ،پاکستان کی سعودی عرب میں فوج بھی موجود ہے اور سعودی عرب اپنی حفاظت کیلئے اس فوج کو کبھی واپس نہیں بھجوائے گا ۔ نہ ہی ہم کہیں کہ ہم فوج واپس بلا رہے ہیں ، میرا خیال ہے آرمی چیف یہ ضرور کہیں گے کہ کسی بھی قیمت پر کسی بھی ملک کیساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کریں گے ۔ جبکہ سینئرتجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب ایک قسم کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی کی بنیاد پکی ہے اور وقتی مسائل اس دوستی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…