بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں سجائے گئے مینگو فیسٹیول میں شرکا پاکستانی آموں کے دیوانے ہو گئے

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سجائے گئے مینگو فیسٹیول میں شرکا پاکستانی آموں کے دیوانے ہو گئے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے ٹریڈ مشن کی جانب سے مقامی مارکیٹ میں مینگو فیسٹیول سجایا گیا جس کا افتتاح پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کیا۔مینگو فیسٹیول میں پاکستانی آموں کی مختلف اقسام کو متعارف کروایا گیا۔ غیر ملکیوں نے بھی مینگو فیسٹیول میں

شرکت کی اور پاکستانی آم کی مختلف اقسام سے لطف اندوز ہوئے۔پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے یہاں آموں کے علاوہ دیگر اشیاء اور مصنوعات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر داہر نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ پاکستانی آم سعودی عرب کی تمام بڑی مارکیٹس میں دستیاب ہو جس کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فیسٹیول میں شریک افراد کے مطابق آم کے علاوہ پاکستان کے دیگر پھلوں کو بھی دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے۔ریاض کی تمیمی سپرمارکیٹ میں منعقد کیے گئے مینگو فیسٹیول میں سعودی شہریوں کے لیے سندھڑی، چونسہ، انور رٹول اور لنگڑا آم کی اقسام رکھی گئی تھیں، فیسٹول میں آنے والے عام لوگوں کو بھی پاکستانی آم مفت چکھنے کی پیش کش کی گئی۔پاکستان کے سفیرنے فیسٹیول میں شریک شخصیات اور شہریوں کو بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کو آم برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ سعودی عرب میں پاکستانی آم کے ذائقے کو پذیرائی ملی ہے۔پاکستان میں آم کا سیزن مئی میں شروع ہو کر اکتوبر کے اواخر تک رہتا ہے تاہم رواں سال کورونا کی وبا اور بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے آم جون کے مہینے میں عرب ملکوں کی مارکیٹ تک پہنچے۔ریاض میں ہونے والے اس مینگو فیسٹیول میں پاکستانی آم کی مختلف ورائٹی کو ملک شیک، آئس کریم اور کیک کی شکل میں رکھا گیا تھا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…